کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 542
قرآن پاک کی ویڈیو یا فلم بنا سکتے ہیں یا نہیں؟ سوال۔ قرآن پاک کی ویڈیو یا فلم بنا سکتے ہیں یا نہیں؟ (سائل: حافظ محمد سلیم عنایت اﷲ) (19 دسمبر 1997ء) جواب۔ احترام کے تقاضوں کے مطابق ہو تو جائز ہے۔ قرآنی آیات کے کیلنڈر غلطی سے پھٹ جائیں تو… سوال۔ ایک آدمی نے جو کہ(پابند ہے صوم و صلوٰۃ کا ) ایک کیلنڈر فروخت کرنے والے کو دیکھا کہ وہ بزرگانِ دین و اولیائے کرام کی تصوراتی تصاویر مع عورتوں کی تصاویر فروخت کر رہا ہے اس نے جیب سے رقم دے کر وہ کیلنڈر لے کر پھار دیے کہ یہ تصاویر بزرگانِ دین کی نہیں ہیں بلک عورت کے ساتھ بزرگانِ دین اور اولیائے کرام کی تصاویر دین متین و شریعت مطہرہ کی خلاف ورزی اور اولیائے کرام کی توہین ہے۔ تصاویر والے کیلنڈروں کے نیچے چند آیات قرآنی کے کیلنڈر تھے جو کہ اس کو معلوم نہ تھے۔ جب اس نے تصاویر والے کیلنڈر پھاڑے تو ساتھ ہی وہ بھی نادانستہ پھٹ گئے۔ اب جب اس کو پتہ چلا تووہ پشیمان ہوا ۔ آپ فرمائیں کہ اس شخص کی سزا کیا ہے اور کیا اس کی معافی قابلِ قبول ہو گی؟ (ایک سائل از پسرور) (5 جون 1998ء) جواب۔ ایسی صورت میں اللہ کے حضور معافی کی درخواست کرنی چاہیے اور یہی کافی ہے۔ صحیح حدیث میں ہے: (فَاِنَّ الْعَبْدَ اِذَا اعْتَرَفَ بِذَنْبٍ ثُمَّ تَابَ تَابَ اللّٰہُ عَلَیْہِ) [1] کیا ہرجمعرات بعد از نمازِ مغرب (سورۂ دُخَان) پڑھنے کی کوئی فضیلت ثابت ہے؟ سوال۔ کیا جمعرات کو بعد از نمازِ مغرب ’’سورۂ دُخَان‘‘ پڑھنے کی کوئی فضیلت احادیث سے ثابت ہے۔ (ایک سائل ) (12مارچ 1999ء) جواب۔ اس موضوع کی چار روایات امام قرطبی نے بیان فرمائی ہیں۔ لیکن ان میں بعد از مغرب کی تخصیص نہیں بلکہ مطلقاً رات کا ذکر ہے۔ اور ایک روایت میں (لَیْلَۃَ الْجُمُعَۃ‘ اور ’یَوْمِ الْجُمُعَۃ)کے الفاظ بھی ہیں۔ [2] ”سورۃ زلزال‘‘مدنی یا ہے مکی سوال۔ ’’سورۃ الزلزال‘‘ مدنی ہے یا مکی؟ (محمد جہانگیر ضلع میرپور) (21 اپریل 1995ء) جواب۔ ’’سورہ زلزال‘‘، ابن عباس رضی اللہ عنھما اور قتادہ رضی اللہ عنہ کے اقوال کے مطابق مدنی ہے۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ، عطاء اور جابر کے اقوال کے موجب مکی ہے۔ ’’تفسیر قرطبی‘‘(20/146) عمومی رجحان اس کے مدنی ہونے کی طرف ہے۔(وَاللّٰہُ
[1] ۔ صحیح البخاری،بَابُ إِذَا اصْطَلَحُوا عَلَی صُلْحِ جَوْرٍ فَالصُّلْحُ مَرْدُودٌ،رقم:2697