کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 49
محترم حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ بھی شریک تھے۔یہاں ’’مجمع‘‘ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صلاح صاوی سے ان کی ملاقات ہوئی تو انھوں نے محترم حافظ صاحب کو کمیٹی کی طرف سے صادر شدہ چند فتوے پیش کیے۔ چونکہ سوالات کی نوعیت ایسی تھی جو عموماً یورپ میں بسنے والے مسلمانوں کو درپیش ہوتے ہیں۔ اسی طرح جوابات بھی کسی ایک عالم دین کی طرف سے دینے کی بجائے باقاعدہ مجلس علما نے اجتماعی کاوش کے طور پر ان کے بارے میں شرعی رہنمائی پیش کی، اس بناء پر جوابات کی افادیت اور علمی حیثیت بہت بڑھ گئی۔ چنانچہ اِفادۂ عام کی غرض سے ان کا اُردو ترجمہ کروایا گیا۔ ترجمہ کروانے میں بھی سلاست اور روانی کو بطورِ خاص ملحوظ رکھا گیا۔ بعض ایسے فتاویٰ جات جن میں کوئی تشنگی محسوس ہوتی تھی، ان پر حضرت شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب سے نظرثانی کی درخواست کی گئی۔سوالات کی اہمیت کے پیش نظر بعض سوالات (مغربی مسلمانوں کے روزمرہ مسائل) کے نام سے اس فتاویٰ میں شامل کیے گئے ۔ حافظ عبدالرؤف خان 5 محرم الحرام 1439ھ 26ستمبر 2017ء