کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 47
کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3)
مصنف: حافظ ثناء اللہ مدنی
پبلیشر: کلیۃ القرآن الکریم والعربیۃ الاسلامیہ
ترجمہ: صلاح الدین یوسف
عرضِ مؤلف
اِنَّ الْحَمْدَلِلّٰهِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلهِ الْکَرِیْمِ اَمَّا بَعْد!
اس سے قبل میرے فتاویٰ کی پہلی اور دوسری جلد محترم حافظ عبد الشکور بن علم الدین شائع کر چکے ہیں۔ جزاہ اللہ خیراً۔
اس سے پہلے ہم بھی کمی بیشی کے ساتھ دوسری جلد بنام’’ فتاوٰی حافظ ثناء اللہ مدنی‘‘ شائع کر چکے ہیں۔
اب تیسری جلد تلمیذ رشید حافظ عبدالرؤف خان بن عبدالوکیل خان شائع کر رہے ہیں، جو کتاب الجنائز، کتاب الصیام، کتاب الحج، آداب اور دیگر متفرق مسائل پر مشتمل ہے۔جزاہ اللہ احسن الجزاء
اورمیں حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے کتاب ہذا کا مفصل مقدمہ لکھ کر چارچاند لگا دیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت فرمائے اور تادیر ان سے دینِ حنیف کی خدمت لیتا رہے اور ان کی تحریرات کو مقامِ قبولیت سے نوازے۔ آمین
اور ہمارے وہ مخلص احباب جو اس کتاب کی اشاعت میں مادی اور معنوی تعاون فرما رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین۔
الراقم
ثناء اللہ بن عیسیٰ خان المدنی
10رمضان المبارک 1438 ہجری بمطابق 6جون 2017م