کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 461
آداب(كتاب اللباس) کیا سفید ڈاڑھی رکھنا مناسب ہے ؟ سوال۔ کیا ڈاڑھی سفید رکھنا مناسب نہیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ڈاڑھی سفید رکھنا غلط ہے۔ ڈاڑھی رنگنے کے متعلق فرمان ِرسول کی وضاحت کیا ہے؟ (نسیم الحق طیب، الٰہ آباد) (8 مارچ 1996) جواب۔ داڑھی کو رنگنا اور اپنی اصلی حالت پر رہنے دینا دونوں طرح جائز ہے۔ حافظ ابن حجر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کے بارے میں بحث کرتے ہوئے رقمطراز ہیں: (وَ حَاصِلُہٗ اَنَّ مَنْ جَزَمَ اَنَّہٗ خَضَّبَ کَمَا فِی ظَاہِرِ حَدِیْثِ اُمِّ سَلَمَۃَ وَ کَمَا فِی حَدِیْثِ ابْنِ عُمَرَ الْمَاضِی قَرِیْبًاً اَنَّہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَضَّبَ بِالصُّفْرَۃِ حَکَی مَا شَاھَدَہٗ ، وَ کَانَ ذٰلِکَ فِیْ بَعْضِ الْأَحْیَانِ وَ َمْن نَفَی ذٰلِکَ کَأَنَسٍ فَھُوَ مَحْمُوْلٌ عَلَی الْأَکْثَرِ الْأَغْلَبِ مِنْ حَالِہٖ ) [1] ”حاصل بحث یہ ہے کہ جس نے اس بات کا جزم کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بالوں کو رنگا ہے جس طرح ام سلمہ اور ابن عمر رضی اللہ عنھما کی احادیث میں ہے ، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بالوں کو زرد بنایا انھوں نے جس شے کا مشاہدہ کیا اسے بیان کیا ہے۔ اوریہ عمل بعض اوقات میں ہے اور جس نے نفی کی ہے جس طرح حضرت انس رضی اللہ عنہ ہیں تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اغلب اور اکثر حالت پر محمول ہے۔ اور جو لوگ داڑھی سفید رکھنے کو غلط سمجھتے ہیں،
[1] ۔ صحیح البخاری، کتاب الجہاد، باب کتابۃ الامام الناس: 3060