کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 440
جہاد کےمسائل جہادی تنظیموں کی شرعی حیثیت سوال۔ محترم شیخ الحدیث صاحب۔ 1۔ جہادِ کشمیر میں جو پاکستانی جہادی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ ان کی اسلام میں کیا حیثیت ہے؟ 2۔ ایک بیٹا جہادی تنظیم کے معسکر میں جا کر بذریعہ خط والدین سے اجازت طلب کرتا ہے اور اجازت نہ ملنے کی صورت میں بغاوت کی دھمکی دیتا ہے۔ اور خط کے آخر میں آپ کا گستاخ نافرمان بیٹا کے الفاظ تحریر کرتا ہے۔اس کے جہاد کی اسلام میں کیا حیثیت ہے؟ 3۔ اس بچے کے والدین خالص اللہ کی رضا جاننے کے لیے آپ سے رجوع کررہے ہیں کہ ان حالات میں والدین کے لیے کیا حکم ہے؟ 4۔ جہاد بالسیف کی اصل شکل کیا ہونی چاہیے؟ اور جہاد کا شوق رکھنے والا اپنی خواہش کیسے پوری کرے؟ (والسلام) (نذیراحمد اسد۔بدوملہی) (17ستمبر1999ء) جواب۔ جہادی تنظیمیں اگر فی الواقع اپنے عمل میں مخلص ہیں تو سب کو اکٹھے۔(وَإِنَّمَا الإِمَامُ جُنَّۃٌ یُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِہِ )[1] کا نقشہ پیش کرنا چاہیے۔ اسلام متحدہ قیادت کا داعی ہے مگر موجودہ طریق ِ کار اور عملِ جہاد میں بھی امید ہے کہ ہر ایک اپنی نیت کے اعتبار سے ماجور ہے۔