کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 255
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے بھی حد یث ِ ہذا کو حسن قرار دیا ہے۔ یہ حدیث عموم کے اعتبار سے مسواک کی ہر حالت کو شامل ہے چاہے خشک ہو یا تر۔ اور ’’صحیح بخاری‘‘ کے ترجمۃ الباب میں ہے۔ ابن سیرین نے کہا :’’(روزے کی حالت میں)تر مسواک کا کوئی حرج نہیں۔ کہا گیا اس کا تو ذائقہ ہے ۔ جواباً فرمایا: پانی کا ذائقہ بھی تو ذائقہ ہے ۔ آپ اس سے کلی کرتے ہیں۔‘‘[1] کیا ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ سوال۔کیا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ وضاحت سے بیان کریں۔ (آفتاب اقبال ) (ابوطلحہ) جہلم) (یکم مئی 1998ء) جواب۔ روزہ نہیں ٹوٹتا ۔ جب لکڑی کی ہر قسم کی مسواک سے خشک ہو یا تر، روزہ میں فرق نہیں آتا تو اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا بلکہ روزے کی حالت میں ہانڈی وغیرہ چکھی جا سکتی ہے بشرطیکہ بعد میں تھوک دیا جائے۔ صحیح بخاری، کتاب الصیام کے ترجمۃ الباب میں ہے: (لاَ بَأْسَ أَنْ یَتَطَعَّمَ القِدْرَ أَوِ الشَّیْئَ ) [2] روزے کی حالت میں دمہ کے مریض کے لیے سانس والے سپرے کا حکم سوال۔آج کل دَمہ کے مریض منہ میں ’’اِن ہیلر‘‘ کے ذریعے سپرے کرتے ہیں جس سے گیس منہ سے اندر جاتی ہے۔ اور سانس میں آسانی آجاتی ہے۔ آیا ایسے سپرے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا کہ نہیں؟ (محمد مسعود صابر خورشید کالونی۔ گجرات) (19 جولائی 1996ء) جواب۔ دمہ کے مریض کے لیے اضطراری حالت میں سپرے کا جواز ہے۔ اور اختیاری حالت میں پرہیز ضروری ہے۔ ( فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ ) (التغابن:16) روزہ کی حالت میں ناجائز امور کیا انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ سوال۔کیا انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اگر روزہ نہیں ٹوٹتا تو اس کی دلیل کیا ہے؟ (محمد جہانگیر پوٹھ شیرڈ ڈیال میر پور کے۔ اے) (26 دسمبر 1997ء)
[1] ۔ متفق علیہ، صحیح البخاری،بَابٌ: مَتَی یَحِلُّ فِطْرُ الصَّائِمِ،رقم:1954، صحیح مسلم،بَابُ بَیَانِ وَقْتِ انْقِضَاء ِ الصَّوْمِ وَخُرُوجِ النَّہَارِ،رقم:1100 [2] ۔ بدایۃ المجتہد1/288