کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 137
جواب۔ سائل نے جو سوالات کیے ہیں ان کے بارے میں مندرجہ ذیل باتیں زیر غور رہیں تو مسئلہ کھل کر سامنے آجاتا ہے۔ 1۔ شہید معرکہ کی نمازِ جنازہ شریعت میں ہے یا نہیں؟ 2۔ آج کل کشمیر وغیرہ میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نمازِ جنازہ کے جو اعلانات اشتہارات وغیرہ کے ذریعہ سے کیے جاتے ہیں، کیا وہ شریعت کے منافی ہیں؟ 3۔ تحریک مجاہدین اسلام کے امیر مرحوم مولانا خالد سیف شہید کی نمازِ جنازہ کیوں نہ پڑھی گئی صرف دعاء پر اکتفاء کیوں کیا گیا تھا؟ سوال نمبر1 کا جواب شہید معرکہ کے بارے میں نمازِ جنازہ اگرچہ اختلافی مسئلہ ہے لیکن اس بارے میں وارد تمام احادیث جمع کرکے دیکھا جائے تو راجح رائے یہی ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہید معرکہ کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھی۔ مختصر طور پر احادیث درجہ ذیل ہیں: (عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْہُمَا، قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَجْمَعُ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ یَقُولُ: أَیُّہُمْ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ، فَإِذَا أُشِیرَ لَہُ إِلَی أَحَدِہِمَا قَدَّمَہُ فِی اللَّحْدِ، وَقَالَ: أَنَا شَہِیدٌ عَلَی ہَؤُلاَئِ یَوْمَ القِیَامَۃِ، وَأَمَرَ بِدَفْنِہِمْ فِی دِمَائِہِمْ، وَلَمْ یُغَسَّلُوا، وَلَمْ یُصَلَّ عَلَیْہِمْ) [1] ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شہداء احد کی تکفین کے لیے دو دو آدمیوں کو ایک کپڑے میں جمع کرتے تھے پھر پوچھتے کہ ان میں سے کس کو قرآن زیادہ آتا تھا پھر جس کے بارے میں بتایا جاتا، اسے لحد میں آگے رکھتے اور کہتے کہ قیامت کے دن میں ان لوگوں پر گواہ ہوں گا۔اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تدفین خون میں لتھڑے ہوئے کرنے کا حکم صادر فرمایا، نا انھیں غسل دیا گیا اور نہ ان کی نمازِ جنازہ پڑھی گئی۔‘‘ اس کی تائید حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بیان سے بھی ہوتی ہے کہ شہداء احد کو بغیر غسل خون میں لتھڑے ہوئے دفن کیا گیا تھا اور ان کی نماز جنازہ نہیں پڑھی گئی تھی۔(احمد ، ابوداؤد، ترمذی) شہداء احد کے بارے میں نمازِ جنازہ کی عدم ادائیگی پر دلالت کرنے والی احادیث اتنی زیادہ ہیں کہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے انھیں متواتر قرار دیا ہے۔[2] خلافت ِ راشدہ اور بعد کے ادوار میں شہدائے معرکہ کی نمازِ جنازہ کا رواج نہیں ہوا۔ کجا یہ کہ غائبانہ جنازہ ہو۔ امام
[1] ۔ صحیح مسلم،بَابُ مَنْ صَلَّی عَلَیْہِ أَرْبَعُونَ شُفِّعُوا فِیہِ،رقم:948،سنن أبی داؤد،رقم: 3170