کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد2) - صفحہ 82
۱۵ سال قبل شائع کی تھی، جو یقینا ایک عظیم الشان دینی، علمی اور مسلکی خدمت تھی۔ لیکن معلوم نہیں کن وجوہات کی بناء پر مزید جلدیں منظر عام پر نہیں آرہیں۔ حالانکہ حافظ صاحب حفظہ اللہ کا اصرار اور خواہش تھی کہ وہ بھی جلد از جلد شائع ہوں اور جماعت کے عوام و خواص بھی ان کے بے چینی سے منتظر تھے۔ مدت مدید کے انتظار کے بعد بالآخر حضرت حافظ صاحب حفظہ اللہ نے اس کی اشاعت کا خود بیڑا اٹھایا ہے۔ اور کتاب ہذا کی جمع و ترتیب،تبویب و تخریج کی ذمہ داری اپنے تلمیذ حافظ عبدالرؤف خان اور عبدالقدوس السلفی کے سپرد کی۔ اللہ کرے حافظ صاحب کے بقیہ فتاویٰ جلد ازجلدمرتب ہو کر شائع ہو جائیں تاکہ اخبارات کے صفحات میں مدفون علوم و معارف کا یہ بیش قیمت گنجینہ اور تحقیق و تدقیق کا یہ نادر خزینہ مکمل شکل میں منظر عام پر آسکے۔ وَ یَرْحَم اللّٰہُ عَبْدًا قَالَ آمِیْنا۔ صلاح الدین یوسف رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ۔ جون۲۰۱۶ء