کتاب: فتنوں میں مومن کا کردار - صفحہ 11
قبل اسکے دل کو مردہ کردیتا ہے۔
3۔تیسری علامت :نادانوں کی چودھراہٹ
ایسے نوجوان جن کا نہ تو دین پختہ ہے اور نہ عقل، اور جو جذبات وعواطف کی مخلوق ہیں، جو چلنے کی جگہ پر بہنے لگتے ہیں اور رُکنے کی جگہ پر گر پڑتے ہیں۔جن کے پاس نہ علم ہے، نہ دین کی سمجھ اور تجربہ۔ جو بے تکی باتوں پر احکام صادر کرتے ہیں اور افواہوں پر بھروسہ کرلیتے ہیں اور فتوی دینے میں نہایت جری ہوتے ہیں۔ان لوگوں کی پہچان نہ علم سے ہے اور نہ ہی حلم سے۔ ان کا جوش وجذبہ انہیں فتنے کی طرف کھینچ لاتا ہے اور وہ اپنے جوش وجنوں اورظاہری شکل وصورت سے اچھے اچھے لوگوں کو اپنے دام فریب میں گرفتار کرلیتے ہیں۔اور اسی طرح کے نادانوں کے متعلق اﷲ تعالیٰ کایہ فرمان ہے : ﴿وَاتَّقُوْا فِتْنَۃً لَّا تُصِیْبَنَّ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنکُمْ خَآصَّۃً ﴾ (الأنفال :25) ترجمہ : اور تم لوگ ایسے فتنہ سے بچتے رہو جس کا اثر تم میں سے صرف ظالموں تک ہی محدود نہیں رہے گا۔
ایسے سر پھرے نوجوان جب فتنوں کے سربراہ بن جائیں تو پھر عقل مندوں کی ان کے سامنے ایک نہیں چلتی اور وہ سب ان کے آگے عاجز ودر ماندہ رہ جاتے ہیں۔ جیسا کہ شیخ الإسلام امام إبن تیمیہ رحمہ اﷲ فرماتے ہیں :
" وَالْفِتْنَۃُ إِذَا وَقَعَتْ عَجَزَ الْعُقْلَائُ فِیْہَا عَنْ دَفْعِ السُّفْہَائِ "( (المنہاج :4؍187) ترجمہ : جب فتنہ ظہور پذیر ہوتا ہے تو عقل مند، نادانوں کو اس سے باز رکھنے کے معاملے میں عاجز رہ جاتے ہیں۔
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
"لَایَزَالُ النَّاسُ بِخَیْرٍ مَا أَتَاھُمُ الْعِلْمُ مِنْ عُلَمَائِہِمْ وَکُبْرَائِہِمْ وَذَوِیْ أَسْنَانِہِمْ فَإِذَا أَتَاہُمُ الْعِلْمُ عَنْ صِغَارِہِمْ وَسُفْھَائِہِمْ فَقَدْ ھَلَکُوْا" (رواہ الطبرانی فی الکبیر والأوسط وأبو نعیم فی حلیۃ الأولیاء )
ترجمہ : لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک علم،انکے پاس علماء،اکابرین اور عمر دراز بزرگوں سے آتا رہے گا،لیکن جب یہی علم انہیں نو عمر لوگوں اور نادانوں سے آنا شروع ہوجائے تو پھر وہ برباد ہوجائیں گے۔
اور یہ عام مشاہدہ ہے کہ اس طرح کے بے لگام نوجوان ہر جماعت بالخصوص جماعت اہل حدیث کے لئے ایک بہت بڑی مصیبت ہیں۔
4۔ چوتھی علامت : فتنہ پروروں کا بدترین خاتمہ
ہر دور میں فتنہ پروروں کا، جو مسلمان خلیفہ یا بادشاہ کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہیں،بد ترین خاتمہ ہوا ہے اور اس بات پر ہر دور کی تاریخ کے