کتاب: فتنۂ غامدیت، ایک تحقیقی وتنقیدی جائزہ - صفحہ 368
اسی طرح نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے اپنے اس بیان میں عورت کو تفویضِ طلاق دینے کے حق کی بھی حمایت کی ہے، حالاں کہ یہ بھی غلط ہے اور اﷲ کے دیے ہوئے حقِ خلع کے مقابلے میں ایک نئی شریعت سازی ہے، جیسا کہ اس پر مفصل بحث گزر چکی ہے۔ بہر حال مذکورہ دس مثالوں سے واضح ہے کہ علمائے احناف یقینا عورت کے حقِ خلع کے منکر ہیں، جبکہ قرآن و حدیث کی واضح نصوص سے یہ ثابت ہے۔ علمائے احناف میں سے جن کے اندر فقہی جمود زیادہ نہیں ہے، انھوں نے بہرحال اس کو تسلیم کر لیا ہے۔ کثر اللّٰه أمثالھم۔