کتاب: فتنۂ غامدیت، ایک تحقیقی وتنقیدی جائزہ - صفحہ 266
اندر اِن کو دفن کیا جائے گا، ان کے رفع الی السماء، حیات اور نزول الی الارض کے بارے میں تمام اہلِ اسلام متفق ہیں، کسی کا ان امور میں کوئی اختلاف نہیں، ہاں بعض فلاسفہ، ملاحدہ اور قادیانی اور لاہوری مرزائی وغیرہم باطل اور مردود فرقے ان کی حیات اور نزول کے منکر ہیں۔ اہلِ اسلام کے ہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا رفع الی السماء، حیات اور نزول ان کے عقائد میں شامل ہے۔‘‘ (توضیح المرام، ص: ۹، پیش لفظ) حضرت امام اہلِ سنت رحمہ اللہ اپنی کتاب کے مقدمے میں لکھتے ہیں: ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول من السماء کا عقیدہ ضروریاتِ دین میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ حضرات ائمہ مجتہدین، حضرات فقہائے اسلام، حضرات محدثین، حضرات مفسرین کرام اور حضرات صوفیائے عظام رحمہم اللہ وغیرہم سبھی بزرگانِ دین اس عقیدہ کو عقائد اور ایمانیات میں شامل کرتے ہیں اور صریح و واضح الفاظ میں اس کو حق اور ایمان کہتے ہیں۔‘‘ (ایضاً: ۱۹) جن علما کی کتابوں سے امام اہلِ سنت رحمہم اللہ نے عبارات پیش کی ہیں، ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: 1 حضرت امام ابو حنیفہ (الامام نعمان بن ثابت، المتوفی ۱۵۰ھ) 2 امام ابو جعفر الطحاوی (احمد بن محمد بن سلامہ الازدی المتوفی ۳۲۱ھ) 3 قاضی عیاض (ابو الفضل عیاض بن موسیٰ المتوفی ۵۴۴ھ) 4 امام اہل السنۃ والجماعۃ الشیخ ابو الحسن الاشعری (علی بن اسماعیل بن اسحاق بن سلام الاشعری المتوفی ۲۳۰ھ) 5 علامہ اندلسی (ابو حیان محمد بن یوسف الاندلسی المتوفی ۷۴۵ھ)