کتاب: فتنۂ غامدیت، ایک تحقیقی وتنقیدی جائزہ - صفحہ 124
آرہی تھیں اور یہ شرح صدر حاصل ہو رہا تھا کہ جب کوئی شخص یہ ٹھان ہی لے کہ مجھے فلاں چیز کو ناکارہ ثابت کرنا ہے، فلاں شخصیت کی سیرت کو داغ دار کرنا ہے، فلاں کتاب میں کیڑے نکالنے ہیں تو پھر شیطان اس کو ایسے ایسے گُر، ایسے ایسے نکتے اور ایسی ایسی ترکیبیں سُجھاتا ہے کہ وہ اپنے ناپاک خاکے میں رنگ روغن بھرنے میں بظاہر کامیاب نظر آتا ہے۔ ’’ستیارتھ پرکاش‘‘ میں کیا ہے؟ قرآن مجید پر سیکڑوں اعتراضات ہیں، اس کی آیتوں کو باہم متناقض ثابت کیا گیا ہے اور ہر طرح کی خرافات قرآن کے ذمے لگائی گئی ہیں۔ ’’رنگیلا رسول‘‘ میں کیا ہے؟ عالمِ انسانیت کی پاکیزہ ترین شخصیت محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو ازواجِ مطہرات اور تعددِ ازواج کے حوالے سے ’’رنگیلا مزاج‘‘ ثابت کیا گیا ہے۔ اﷲ تعالیٰ جزائے خیر دے مولانا ثناء اﷲ امرتسری رحمہ اللہ کو، جنھوں نے ان دونوں کتابوں کا مدلل اور نہایت مسکت جواب دیا، جن کا نام ’’حق پرکاش‘‘ اور ’’مقدس رسول‘‘ ہے۔ شیعہ مصنف کی کتاب ’’عائشہ‘‘ یا ’’سیرتِ عائشہ‘‘ کیا ہے؟ اس میں احادیث کی کتابوں سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شخصیت کو داغ دار اور ایسے کریہہ انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ ایک سُنی مسلمان کا خون کھول اُٹھتا ہے۔ ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی نہیں، بصد درد و غم کہنا پڑ رہا ہے کہ غامدی صاحب بھی مذکورہ اصحابِ ثلاثہ کی صف میں شامل ہوگئے ہیں اور جس طرح وہ اپنی کتابوں پر نازاں، شاداں و فرحاں تھے، غامدی صاحب بھی اپنی اس ’’تصنیفِ کثیف‘‘ یا ’’سعیِ غلیظ‘‘ کو ایک بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔ واقعی ان کا یہ