کتاب: فقہی احکام و مسائل(جلد2) - صفحہ 261
بنت قیس رضی اللہ عنہا قریش کے خاندان میں سے تھیں۔لیکن مذکورہ پانچ چیزوں میں برابری زوجین کے تعلقات میں پختگی پیدا کرنے کے لیے ہے۔(زندگی آسان گزرتی ہے ،محبت میں کمی نہیں آتی) اگر کسی عورت کی شادی کردی جائے اور اس کا شوہر اس کے مساوی اور برابر کا نہ ہوتو اس عورت یا اس کے ولی کو نکاح فسخ کرنے کا اختیار ہے۔حدیث میں ہے: ایک شخص نے اپنی بیٹی کا نکاح اپنے بھتیجے سے کردیا تاکہ لوگوں کی نظروں میں بھتیجے کا مقام بلند ہوجائے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو نکاح قائم رکھنے یا فسخ کرنے کا اختیار دےدیا۔بعض علماء کی یہ رائے ہے کہ زوجین میں کفو(برابری) صحت نکاح کے لیے شرط ہے۔امام احمد رحمۃ اللہ علیہ سے بھی ایک روایت ایسی ہی ہے۔
شیخ تقی الدین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:"امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے کلام کا مطلب یہ ہے کہ جب آدمی کو معلوم ہو کہ زوجین میں برابری نہیں تو دونوں کانکاح فسخ قرار دے کر انھیں علیحدہ کردیا جائے ،علاوہ ازیں ولی کے لائق نہیں کہ وہ عورت کا نکاح غیر کفو سے کرے،نہ مرد ایسا کرے نہ عورت۔کفو(برابری) مالی معاملات،یعنی حق مہر وغیرہ کی طرح نہیں کہ اگر عورت اور اس کے ولی چاہیں تو اس کا مطالبہ کریں چاہیں تو چھوڑ بھی سکتے ہیں لیکن مناسب ہے کہ کفو کااعتبار کیا جائے۔"[1]
محرم عورتوں کا بیان
نکاح میں محرمات(جن عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے) کی دو قسمیں ہیں:
(1)۔وہ عورتیں جن سے نکاح کرنا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہے۔وہ چودہ ہیں:سات نسب کی بنیاد پر حرام ہیں اور سات سبب(رضاعت اور رشتے داری) کی وجہ سے حرام ہیں ان سب کا ذکر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں موجود ہے:
"وَلَا تَنكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُم مِّنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۚ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا وَسَاءَ سَبِيلًا ﴿٢٢﴾ حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَن تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۗ إِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿٢٣﴾"
[1] ۔الفتاویٰ الکبریٰ الاختیارات العلمیۃ :5/454،455۔