کتاب: فقہی احکام و مسائل(جلد2) - صفحہ 223
حل:
6x6=36x3=108تقسیم2=54۔
ماں:1۔6۔18۔9۔
دادا:5۔10۔30۔15۔
عینی بہن:5۔18۔54۔27۔
علاتی بھائی:5۔2۔4۔2۔
علاتی بہن:5۔۔۔2۔1۔
وضاحت:
اس مسئلہ کی تصحیح پہلے36 سے ہوئی،پھر 108 کے ساتھ ہوئی،پھر اختصار کی خاطر 54 کے ساتھ ہوئی ،اسی لیے اسے مختصرہ زید کہا جاتاہے۔
(4)۔"تسعينية زيد":اركان مسئلہ یہ ہیں:ماں ،دادا، عینی بہن،دو علاتی بھائی اور ایک علاتی بہن۔
حل:
3x6=18x5=90۔
ماں:1۔3۔15۔
دادا:5۔5۔25۔
عینی بہن:5۔9۔45۔
2علاتی بھائی:5۔۔۔4۔
ایک علاتی بہن:5۔1۔1۔
وضاحت:
اس مسئلے کی تصحیح اول 18 اور تصحیح ثانی 90 کے ساتھ ہوئی،اس لیے اس مسئلے کو"تسعينية" کہا جاتا ہے۔
نوٹ:۔دامن کتاب تنگ ہونے کی وجہ سے ہم نے حساب ،مناسخات اور تقسیم ترکہ کے ابواب چھوڑدیے ہیں۔اس کے لیے آپ علم الفرائض کی کتب کی طرف رجوع فرمائیں۔[1]
[1] ۔ان ابواب کو سمجھنے کے لیے عربی کتاب"فقہ المواریث" جس کا اردو ترجمہ"تفہیم المواریث" کے نام سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔(صارم)