کتاب: فقہی احکام و مسائل(جلد1) - صفحہ 374
بال اور ناخن نہ کاٹے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " مَنْ كَانَ لَهُ ذِبْحٌ يَذْبَحُهُ فَإِذَا أَهَلَّ هِلَالُ ذِي الْحِجَّةِ فَلَا يَأْخُذَنَّ مِنْ شَعْرِهِ وَلَا مِنْ أَظْفَارِهِ شَيْئًا حَتَّى يُضَحِّيَ " "جس کے پاس قربانی کا جانور ہو،جسے وہ ذبح کرنا چاہتا ہو۔ جب ذوالحجہ کا چاند نظر آجائے تو وہ اپنے بال اور ناخن قربانی دینے تک نہ کٹوائے۔"[1] اگر کسی نے قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے کچھ بال یا ناخن کاٹ لیے تو وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے اس پر کوئی فدیہ نہیں۔
[1] ۔صحیح مسلم، الاضاحی، باب نہی من دخل علیہ عشر ذی الحجہ، حدیث (42)1977۔