کتاب: فقہی احکام و مسائل(جلد1) - صفحہ 339
صحیح مسلم میں ہے: " لَا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، تُسَافِرُ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، إِلا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ مِنْهَا " "کسی مومنہ عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ محرم کے بغیر ایک دن رات کا سفر کرے۔"[1] ان مذکورہ روایات سے واضح ہوا کہ محرم کے بغیر عورت کا سفر کرنا حرام ہے، وہ سفر حج کا ہو یا حج کے علاوہ کا ہو۔اس حکم کا مقصد خود عورت کو اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے فتنہ و فساد کے امکان کو روکناہے۔ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے:"اللہ تعالیٰ کے فرمان: "مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا " [2]میں عورت کے لیے محرم کا ہونا بھی سبیل میں شامل ہے۔ اور جس عورت کا محرم نہ ہوتو نہ خود اس پر حج کرنا فرض ہے اور نہ کسی کو اپنی طرف سے حج کروانا فرض ہے۔"[3] عورت کے محرم سے مراد اس کا خاوند یا اس کا وہ قریبی مرد ہے جس کے ساتھ نسب کی وجہ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکاح کرنا حرام ہے، مثلاً: عورت کا بھائی، باپ، چچا ، بھتیجا اور ماموں وغیریا کسی اور شرعی سبب سے نکاح حرام ہو، جیسے رضاعی بھائی یا نکاح کی وجہ سے محرم بننے والا مرد ہو، مثلاً: ماں کا خاوند یا خاوند کا بیٹا ۔صحیح مسلم میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ سَفَرًا يَكُونُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَصَاعِدًا إِلَّا وَمَعَهَا أَبُوهَا أَوْ ابْنُهَا أَوْ زَوْجُهَا أَوْ أَخُوهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ مِنْهَا" "جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتی ہو اس کے لیے ہر گز جائز نہیں کہ وہ اپنے باپ ،بیٹے، خاوند ،بھائی یا کسی اور محرم کے بغیر تین دن یا زیادہ کا سفر کرے۔"[4] سفر میں محرم کے جملہ اخراجات عورت کے ذمہ ہوں گے، چنانچہ عورت پر حج فرض ہونے کی ایک شرط یہ ہے کہ وہ اپنے اور اپنے محرم کے سفر حج (میں آنے جانے ) کے تمام اخراجات ادا کرنے کی استطاعت رکھتی ہو۔ جس عورت نے حج کے لیے محرم کا بندوبست کر لیا ،پھر عورت کی مالی استطاعت کے باوجود کسی وجہ سے وہ محرم شریک سفر نہ ہو سکا تو وہ اس محرم کی شرکت کا انتظار کرے، پھر اگر وہ عورت مایوس ہو جائے تو حج بدل کے لیے کسی کو
[1] صحیح مسلم، الحج، باب سفر المراۃ مع محرم الی حج وغیرہ ،حدیث:1339 [2] آل عمران3/97۔ [3] ۔شرح منتہی الارادات: 3/428۔ [4] صحیح مسلم، الحج، باب سفر المراۃ مع محرم الی حج وغیرہ ،حدیث:1340