کتاب: فقہی احکام و مسائل(جلد1) - صفحہ 273
مقصد میت کو سلام کہنا اور(رخت سفر باندھے بغیر)نماز جنازہ کی طرح اس کے حق میں دعائیں کرنا ہوتا ہے،جب کہ زیارت بدعی کا مقصد میت سے اپنی حاجت طلب کرنا ہوتا ہےجو"شرک اکبر" ہے۔اگرکوئی کسی قبر یا صاحب قبر کودعا میں وسیلہ بناتا ہے تو یہ بدعت ہے اور ذریعہ شرک ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں اور نہ سلف صالحین اور ائمہ کرام نے اسے پسند واختیار کیاہے۔"[1] "واللّٰهُ تعاليٰ اعلم وصلي اللّٰهُ علي نبينا محمد وعلي آله وصحبه وسلم"
[1] ۔مجموع الفتاویٰ 24/326۔327 بتصرف یسیر۔