کتاب: فقہی احکام و مسائل(جلد1) - صفحہ 136
مِنْكَ الْجَدُّ" "ایک اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے اس کا کوئی شریک نہیں، ملک اسی کا ہے اور تعریف بھی اسی کے لیے ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ جو تو دے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو روک دے اسے دے کوئی نہیں سکتا اور کسی بڑے کو اس کی بڑائی تیری گرفت سے نہیں بچا سکتی۔[1] 3۔حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے وقت سلام پھیرنے کے بعد یہ کلمات پڑھتے : "لا إله إلا اللّٰه وحده لا شريك له ،له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير لا حول ولا قوة إلا باللّٰه، لا إله إلا اللّٰه ولا نعبد إلا إياه له النعمة وله الفضل وله الثناء الحسن لا إله إلا اللّٰه مخلصين له الدين ولو كره الكافرون" "ایک اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ملک اسی کا ہے اور تعریف بھی اسی کے لیے ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔گناہ سے بچنے کی اور نیکی کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ کے بغیر نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں اس کی نعمت اور اسی کافضل ہے اور اسی کی اچھی تعریف ہے، اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں۔ ہم اسی کی اطاعت میں مخلص ہیں اگرچہ کافر پسند نہیں کرتے۔" [2] سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس شخص نے فجر کی نماز سے سلام پھیرنے کے بعد اسی حالت میں بیٹھےبیٹھے اور دنیاوی کلام کیے بغیر درج ذیل کلمات "دس مرتبہ"پڑھے اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔ اس کے دس گناہ مٹا دیے جائیں گے اور دس درجے بلند ہو جائیں گے، اس کا سارا دن ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ ہو گا، وہ شخص شیطان سے مامون ہو گا، شرک کے سوا کوئی گناہ اس کے قریب تک نہ پھٹکےگا۔ کلمات یہ ہیں: "لا إله إلا اللّٰه وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو
[1] ۔صحیح البخاری الاذان باب الذکر بعد الصلاۃ حدیث844وصحیح مسلم المساجد باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ و بیان صفته حدیث593۔ [2] ۔صحیح مسلم المساجد باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ و بیان صفته حدیث 594۔