کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 660
اِبْرَاہِیْمَ،وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ(عَبْدِکَ وَ رَسُوْلِکَ)(وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ)کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ(وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ))[1]
’’اے اللہ!اپنے بندے اور رسول حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر درود بھیج،جس طرح تو نے درود بھیجا آلِ ابراہیم(علیہ السلام)پر،اور اپنے بندے اور رسول محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر برکتیں نازل فرما،جس طرح تو نے ابراہیم(صلی اللہ علیہ وسلم)اور ان کی آل پر برکتیں نازل کیں۔‘‘
چھٹا صیغہ:
صحیح بخاری و مسلم،مسند احمد،موطا امام مالک،سنن ابو داود،نسائی اور ابن ماجہ میں ایک چھٹا صیغہ بھی وارد ہوا ہے،جو حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ سے یوں مروی ہے:
((اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ(عَلٰی)اَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ،کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی(آلِ)اِبْرَاہِیْمَ،وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ(عَلٰی)اَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ،کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی(آلِ)اِبْرَاہِیْمَ،اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ))[2]
’’اے اللہ!ہمارے نبی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر درود بھیج اور آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)کی ازواجِ مطہرات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد پر بھی درود بھیج،جیساکہ تو نے ابراہیم(علیہ السلام)،(اور ان کی آل پر)درود بھیجا،اور برکتیں نازل فرما محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)،ان کی ازواجِ مطہرات اور ان کی اولاد پر،جس طرح تو نے برکتیں نازل فرمائیں ابراہیم(علیہ السلام)(پر اور ان کی اولاد)پر۔بے شک تو تمام تعریفوں والا اور صاحبِ مجد و ثنا ہے۔‘‘
ساتواں صیغہ:
ایسے ہی معانی الآثار طحاوی،مسند سراج اور معجم ابن الاعرابی میں صحیح سند کے ساتھ یہ ساتواں صیغہ بھی مروی ہے:
((اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ،وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ
[1] سنن أبي داوٗد(3/ 254)سنن الدارقطني(1/ 352)سنن الدارمي(1/ 329)
[2] جلاء الأفہام(ص: 187۔190)عون المعبود(3/ 254)سنن الدارقطني(1/ 1/ 452)
[3] بحوالہ جلاء الأفہام(ص: 181)و المعجم المفہرس(1/ 434)