کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 57
3۔﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلَی﴾[الأعلی:1]
’’اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کریں۔‘‘
11۔درود و سلام:
یہ اگرچہ نماز کے ساتھ خاص نہیں،بلکہ یہ ایک عام حکم ہے،البتہ نماز میں بھی اس کا حکم ہے۔
﴿اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾[الأحزاب:56]
’’اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔اے ایمان والو!تم ان پر درود بھیجو اور اچھی طرح سلام بھی بھیجتے رہا کرو!‘‘
12۔دُعا:
دعا مانگنا بھی صرف نماز ہی میں نہیں ہوتا،بلکہ مسلمان ہر وقت دعائیں مانگتا رہتا ہے۔دعاؤں کی قبولیت کے اوقات ہی میں سے ایک وقت نماز کے آخر میں سلام پھیرنے سے پہلے کا وقت بھی ہے۔
1۔﴿وَقَالَ رَبُّکُمْ ادْعُوْنِیْٓ اَسْتَجِبْ لَکُمْ﴾[المؤمن:60]
’’اور تمھارے رب کا فرمان صادر ہو چکا ہے کہ مجھ سے دعا کرو،میں تمھاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔‘‘
2۔﴿اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَۃً﴾[الأعراف:55]
’’تم لوگ اپنے پروردگار سے دعا کیا کرو‘ تذلّل ظاہر کر کے بھی اور چپکے چپکے بھی۔‘‘
13۔سلام پھیرنے کے بعد ذکرِ الٰہی:
﴿فَاِذَاقَضَیْتُمُ الصَّلٰوۃَ فَاذْکُرُوا اللّٰہَ قِیٰمًاوَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰی جُنُوْبِکُمْ﴾
[النساء:103]
’’پھر جب تم نماز ادا کر لو تو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹتے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہو۔‘‘