کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 54
فقہ الصّلاۃ قرآنِ کریم میں
یوں تو قرآنِ کریم میں ’’فقہ الصلاۃ‘‘ کے سلسلے میں کثرت سے تفصیلات نازل ہوئی ہیں،جیسے نماز کے ارکان،نماز کے واجبات،نماز کے صحیح ہونے کی شرائط اور سننِ نماز وغیرہ۔شرائطِ نماز میں سے طہارت(غسل و وضو و تیمم نیز طہارتِ بدن و لباس و مکان)اور دخولِ وقت کے ضمن میں اوقاتِ نمازِ پنج گانہ اور ستر پوشی و لباس کے بارے میں وارد احکام ’’فقہ الصلاۃ‘‘ کی جلد اول اور دوم میں ذکر کیے جاچکے ہیں،لہٰذا یہاں صرف چند بقیہ امور ذکر کیے جا رہے ہیں،مثلاً:
1۔عقل:
﴿لَاتَقْرَبُوا الصَّلٰوۃَ وَ اَنْتُمْ سُکٰرٰی حَتّٰی تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ﴾[النساء:43]
’’جب تم نشے میں مست ہو تو نماز کے قریب بھی نہ جاؤ،جب تک کہ اپنی بات کو سمجھنے نہ لگو۔‘‘
2۔استقبالِ قبلہ:
﴿قَدْ نَرٰی تَقَلُّبَ وَجْھِکَ فِی السَّمَآئِ فَلَنُوَلِّیَنَّکَ قِبْلَۃً تَرْضٰھَا فَوَلِّ وَجْھَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَیْثُ مَا کُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْھَکُمْ شَطْرَہٗ وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ لَیَعْلَمُوْنَ اَنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّھِمْ وَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ﴾[البقرۃ:144]
’’ہم آپ کے چہرے کو بار بار آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں،اب ہم آپ کو اس قبلے کی جانب متوجہ کریں گے جس سے آپ خوش ہو جائیں،آپ اپنا رُخ مسجد حرام کی طرف پھیر لیں اور آپ(تمام مسلمانو!)جہاں کہیں ہوں،اپنا رُخ اسی طرف