کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 53
’’جس قبلے پر آپ پہلے سے تھے،اسے ہم نے صرف اس لیے مقرر کیا تھا تاکہ ہم جان لیں کہ رسول کا سچا اطاعت گزار کون ہے اور کون ہے جو اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاتا ہے۔گو یہ کام مشکل ہے مگر جنھیں اللہ نے ہدایت دی ہے(ان پر کوئی مشکل نہیں)اللہ تعالیٰ تمھارے ایمان ضائع نہیں کرے گا۔‘‘ 6۔قرآن: ﴿اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْھُوْدًا﴾[الإسراء:78] ’’یقینا فجر کے وقت کا قرآن پڑھنا حاضر کیا گیاہے۔‘‘ 7۔قنوت: ﴿اَمَّنْ ھُوَ قَانِتٌ اٰنَآئَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّقَآئِمًا﴾[الزمر:9] ’’بھلا جو شخص راتوں کے اوقات سجدے اور قیام کی حالت میں(عبادت میں)گزارتا ہو؟‘‘ 8۔حسنات: ﴿وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّھَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّاٰتِ ذٰلِکَ ذِکْرٰی لِلذّٰکِرِیْنَ﴾[ھود:114] ’’اور دن کے دونوں سروں میں نماز قائم رکھیں اور رات کی کئی ساعتوں میں بھی۔یقینا نیکیاں برائیوں کو دُور کر دیتی ہیں۔یہ نصیحت ہے نصیحت پکڑنے والوں کے لیے۔‘‘ [1]
[1] حوالہ جات سابقہ