کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 522
اسناد پر کلام کیا گیا ہے۔[1]
3۔ اسی طرح سنن نسائی میں اس رفع یدین کے بارے میں حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ سے مروی حدیث ہے:
((وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ السُّجُوْدِ فَعَلَ مِثْلَ ذٰلِکَ))[2]
’’جب سجدے سے سر اٹھاتے تو بھی اسی طرح(رفع یدین)کرتے تھے۔‘‘
4۔ سنن نسائی ہی کی ایک دوسری روایت میں ہے جو مسند احمد اور محلی ابنِ حزم میں بھی مروی ہے:
((اِنَّہُ رَأَی النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم رَفَعَ یَدَیْہِ فِیْ صَلَاتِہِ اِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ وَاِذَا سَجَدَ وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ السُّجُوْدِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوْعَ اُذُنَیْہِ))[3]
’’انھوں نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع یدین کی۔رکوع جاتے وقت،رکوع سے سر اٹھاتے وقت،سجدے میں جاتے وقت اور سجدے سے سر اٹھاتے وقت،آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں کو کانوں کی لوؤں تک اٹھاتے تھے۔‘‘
5۔ ایک تیسری روایت میں ہے،جو صحیح ابی عوانہ(2/ 95)میں بھی مروی ہے:
((کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ حِیَالَ اُذُنَیْہِ فِیْ الرُّکُوْعِ وَالسُّجُوْدِ))[4]
’’آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)رکوع و سجود میں اپنے کانوں کے برابر تک دونوں ہاتھ اٹھاتے تھے۔‘‘
حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں سنن نسائی والی حدیث کو نقل کر کے لکھا ہے کہ میرے نزدیک سجود میں رفع یدین سے تعلق رکھنے والی یہ صحیح ترین حدیث ہے۔[5]
6۔ اس کی شاہد حدیث سنن دارقطنی اور مصنف ابنِ ابی شیبہ میں بہ سند صحیح مروی ہے،جس میں حضرت انس رضی اللہ فرماتے ہیں:
[1] صحیح البخاري(2/ 287 وقد مرّ)
[2] صحیح البخاري(2/ 287)