کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 52
2۔استغفار:
1۔﴿وَبِالْاَسْحَارِ ھُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ﴾[الذاریات:18]
’’اور آخری رات میں استغفار کیا کرتے تھے۔‘‘
2۔﴿وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُعَذِّبَھُمْ وَ اَنْتَ فِیْھِمْ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ مُعَذِّبَھُمْ وَ ھُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ﴾[الأنفال:33]
’’اوراللہ تعالیٰ ایسا نہ کرے گا کہ ان میں آپ کے ہوتے ہوئے ان کو عذاب دے اور اللہ ان کو عذاب نہ دے گا اس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے ہوں۔‘‘
3۔رکوع:
1۔﴿وَ ارْکَعُوْا مَعَ الرّٰکِعِیْنَ﴾[البقرۃ:43]
’’اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔‘‘
2۔﴿وَاِِذَا قِیْلَ لَھُمُ ارْکَعُوْا لاَ یَرْکَعُوْنَ﴾[المرسلات:48]
’’اور ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو وہ رکوع نہیں کرتے۔‘‘
4۔سجود:
﴿وَتَوَکَّلْ عَلَی الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ - الَّذِیْ یَرٰکَ حِیْنَ تَقُوْمُ - وَتَقَلُّبَکَ فِی السّٰجِدِیْنَ﴾[الشعراء:217 تا 219]
’’اپنا پورا بھروسا غالب مہربان اللہ پر رکھیں،جو آپ کو دیکھتا رہتا ہے جب کہ آپ کھڑے ہوتے ہیں اور سجدہ کرنے والوں کے درمیان آپ کا گھومنا پھرنا بھی۔‘‘
5۔ایمان:
﴿وَ مَا جَعَلْنَا الْقِبْلَۃَ الَّتِیْ کُنْتَ عَلَیْھَآ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ یَّتَّبِعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ یَّنْقَلِبُ عَلٰی عَقِبَیْہِ وَ اِنْ کَانَتْ لَکَبِیْرَۃً اِلَّا عَلَی الَّذِیْنَ ھَدَی اللّٰہُ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیْعَ اِیْمَانَکُمْ﴾[البقرۃ:143]