کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 49
﴿وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ﴾[البقرۃ:43]
’’اور نماز کو قائم کرو اور زکات دو۔‘‘
زکات کے ساتھ جہاں بھی صلات آیا ہے وہاں ’’نمازِ پنج گانہ‘‘ ہی مراد ہے۔
10۔صلاۃ الخوف:
﴿وَ اِذَا کُنْتَ فِیْھِمْ فَاَقَمْتَ لَھُمُ الصَّلٰوۃَ﴾[النساء:102]
’’جب آپ اُن میں ہوں تو اُن کے لیے نماز کھڑی کریں۔‘‘
11۔صلاۃ الجنازہ:
﴿وَ لَا تُصَلِّ عَلٰٓی اَحَدٍ مِّنْھُمْ مَّاتَ اَبَدًا﴾[التوبۃ:84]
’’ان میں سے کوئی مر جائے تو آپ اس کے جنازے کی ہر گز نماز نہ پڑھیں۔‘‘
12۔صلاۃ العید:
﴿وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی﴾[الأعلیٰ:15]
’’اور جنھوں نے اپنے ربّ کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتے رہے۔‘‘
13۔صلاۃ الجمعہ:
﴿اِِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ﴾[الجمعۃ:9]
’’جب جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے۔‘‘
14۔نمازِ باجماعت:
﴿وَ اِذَا نَادَیْتُمْ اِلَی الصَّلٰوۃِ اتَّخَذُوْھَا ھُزُوًا وَّ لَعِبًا﴾[المائدۃ:58]
’’اور جب تم نماز کے لیے پکارتے ہو تو وہ اسے ہنسی کھیل ٹھہرا لیتے ہیں۔‘‘
15۔نمازِ سفر(قصر):
﴿فَلَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوۃِ﴾[النساء:101]
’’تو تم پر نمازوں کے قصر کرنے میں کوئی گناہ نہیں۔‘‘