کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 45
ہے۔تاہم پھر بھی اگر کتاب میں کوئی کمی بیشی نظر آئے تو علماء کرام اور احباب و اخوان سے درخواست ہے کہ ہمیں مطلع فرمائیں،تاکہ ان کے شکریے کے ساتھ کتاب کے آیندہ اڈیشن میں اس کی اصلاح کی جا سکے۔
میں مولانا قمر صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے یہ مسودہ مجھے ترتیب و تبییض کے لیے دیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے ہماری کوشش کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور ہمارے اور قارئین کے لیے اسے ذریعہ نجات بنائے۔قارئین سے درخواست ہے کہ اپنی دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھیں۔وصلی اللّٰه وسلم علی خیر خلقہ محمد وعلیٰ آلہ و أصحابہ أجمعین۔
حافظ ارشاد الحق
الذید،الشارقۃ۔نزیل مکہ المکرمہ
21/ 8/ 2000ء = 21/ 6/ 1421ھ