کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 433
((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ،اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ،مِلْأَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْأَ الْاَرْضِ وَمِلْأَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْ ئٍ بَعْدُ))[1]
’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ ‘ اَللّٰہُمَّ۔۔۔الخ یعنی اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی۔اے اللہ ہمارے ربّ!ہر قسم کی تعریف تیرے ہی لیے ہے،زمین و آسمان کی پہنائیوں کے برابر اور ان کے بعد جس چیز کے برابر تو چاہے۔‘‘
7۔ صحیح مسلم اور مسند ابی عوانہ میں حضرت علی رضی اللہ سے مروی ساتواں ذکر ان الفاظ میں آیا ہے:
((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ،اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْأَ السَّمٰوٰتِ وَمِلْأَ الْاَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا وَمِلْأَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْ ئٍ بَعْدُ))[2]
’’اﷲ نے اس کی سن لی،جس نے اس کی حمد بیان کی۔اے اﷲ ہمارے رب!ہر قسم کی تعریف تیرے ہی لیے ہے۔زمین و آسمان کی پہنائیوں کے برابر اور ان کے مابین والے خلاؤں کے برابر،اور ان کے بعد جس کے برابر تو چاہے۔‘‘
اس ذکر میں اس سے پہلے والے ذکر کی نسبت صرف ’’وَمَا بَیْنَہُمَا‘‘ کے الفاظ کا اضافہ ہے،باقی وہی ہے۔
8۔ صحیح مسلم،سنن ابو داود،نسائی،دارمی،صحیح ابن خزیمہ،سنن بیہقی اور مسند ابو عوانہ میں آٹھواں ذکر کچھ اور اضافی الفاظ پر مشتمل یوں ہے:
((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ،اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ،مِلْأَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْأَ الْاَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا وَمِلْأَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْ ئٍ بَعْدُ،اَہْلَ الثَّنَآئِ وَالْمَجْدِ،لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ))[3]
’’۔۔۔تو ثنا و مجد کا اہل ہے۔جسے تو عطا کرے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے تو روک لے اسے کوئی عطا نہیں کر سکتا۔اور کسی دولت مند کی دولت تیرے مقابلے میں اس
[1] صحیح البخاري مع الفتح(2/ 283)صحیح مسلم(2/ 4/ 135)سنن الترمذي(2/ 131)سنن الترمذي مع التحفۃ(2/ 131)الموطأ(1/ 88)مشکاۃ المصابیح(1/ 276)شرح السنۃ(3/ 112)
[2] مشکاۃ المصابیح۔صفۃ الصلاۃ(ص: 78)