کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 42
اور اس کا مسنون طریقہ(بالفاظِ دیگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا آنکھوں دیکھا حال)پوری تفصیل کے ساتھ آپ کے سامنے رکھ دے گی۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے اِس خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔دعا ہے کہ وہ اسے خالصتاً لوجہہ الکریم قبول فرمائے اور اسے ہمارے لیے فلاحِ دارین کا ذریعہ بنائے۔آمین ریڈیائی تقاریر کے اسکرپٹس کو میرے فاضل دوست جناب حافظ ارشاد الحق صاحب(مبعوث سعودی،شارجہ،الذید)اور میری لختِ جگر شکیلہ قمر نے کتابی شکل میں ڈھال دیا ہے۔فَجَزَاہُمَا اللّٰہُ خَیْرًا فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔ اسی طرح برادرِ محترم جناب ضیاء اﷲ خان صاحب اور برادرِ محترم جناب ڈاکٹر سادات کامران صاحب(دوحہ۔قطر)اور ان کے احباب کا بھی شکر گزار ہوں،جن کی ترغیب و تعاون سے یہ کتاب آپ کے ہاتھوں تک پہنچی ہے۔بَارَکَ اللّٰہُ فِيْ أَہْلِہِمْ وَ مَالِہِمْ وَتَقَبَّلَ جُہُودَہُمْ۔ انتہائی ناسپاسی ہوگی اگر اس موقع پر اپنے عزیز گرامی حافظ شاہد محمود صاحب(فاضل مدینہ یونیورسٹی)کا شکریہ ادا نہ کروں،جنھوں نے اسے ام القریٰ پبلی کیشنز اور مکتبہ کتاب و سنت دونوں کی طرف سے شائع کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔فجزاہ اللّٰه خیراً في الدنیا والآخرۃ۔ والسلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ الخبر۔بروز پیر قبل الفجر ابو عدنان محمد منیر قمر بن نواب الدین 22/ رمضان 1432ھ ترجمان سپریم کورٹ الخبر 22/ اگست 2011ء وداعیہ متعاون مراکز دعوت و ارشاد الخبر۔الظہران۔الدمام (سعودی عرب)