کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 283
حروف س ع ف ص ق ر ش ت ث خ ذ ض ظ غ
عددی قیمت 60 70 80 90 100 200 300 400 500 600 700 800 900 1000
عربی الفاظ سعفص قرشت ثخذ ضظغ
تھوڑا آگے جا کر مضمون نگار لکھتے ہیں:
’’آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بچوں میں اس کو رواج دینے کے لیے جنتریوں میں پاس اور فیل کا پتا نمبر لگانے کے لیے یہ حروف اور اعداد لکھے جاتے ہیں۔ایک صفحے پر ’’دمادم مست قلندر،علی دا پہلا نمبر‘‘ نامی نظم اور دوسرے صفحے پر یہ اعداد ہوتے ہیں۔حروفِ ابجد کے اس مختصر تعارف اور ان حروف کے ’’مقرر کردہ‘‘ اعداد سے آگاہی کے بعد آپ دیکھیں گے کہ ’’786‘‘ بھی اسی خاص گروہ کا اختیار کردہ اور رواج دیا ہوا ہے۔‘‘
1۔’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ کے تمام حروف کو الگ الگ لکھ کر اور ان کی قیمت کے اعداد لکھ کر جس طرح چاہے جمع کر دیں،کبھی ’’786‘‘ نہیں بن سکتا۔مثلاً ملاحظہ فرمائیں!تمام مکتوب حروف الگ الگ مع عددی قیمت۔
ب س م
2 60 40
1 ل ل ا ہ 1 30 30 1 5
ا ل ر ر ح م ا ن 1 30 200 200 8 40 1 50
ا ل ر ر ح ی م 1 30 200 200 8 10 40
اس حساب سے کل جمع اعداد 1188 بنتا ہے۔یاد رہے کہ اس میں ہم نے ظاہر صورت کتابت کا خیال رکھا ہے،جس کے مطابق لفظ الرّحمن اور لفظ الرّحیم میں حرف ’’را‘‘ مشدد ہے اور مشدد حرف دو کے حکم میں ہوتا ہے۔
2۔ اگر حرف مشدد کو ایک کے حکم میں رکھ کر دیکھیں تو ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ میں حرف مشدد تین ہیں۔ایک حرفِ ’’لام‘‘ لفظ اللہ میں،ایک حرفِ ’’را‘‘ لفظ الرحمن میں اور ایک حرفِ ’’را‘‘ لفظ الرحیم میں۔اور ان تین حروف کی قیمت بنتی ہے 430۔اب اس قیمت کو کل قیمت