کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 276
حروف ابجد کا خاکہ:
حروف ا ب ج د ھ و ز ح ط ی ک ل م ن
عددی قیمت 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 20 30 40 50
عربی الفاظ ابجد ھوّز حُطّی کلمن
حروف س ع ف ص ق ر ش ت ث خ ذ ض ظ غ
عددی قیمت 60 70 80 90 100 200 300 400 500 600 700 800 900 1000
عربی الفاظ سعفص قرشت ثخذ ضظغ
’’عربی معجم ’’القاموس‘‘ کے مولف کی رائے میں پہلے چھے الفاظ مدین کے نامور سلاطین کے نام ہیں ‘ جن میں آخری دو مرکبات عربوں نے اضافہ کیے۔بعض علما کا خیال ہے کہ یہ عربی حروفِ تہجی کے موجد مرامرا بن مرا کے آٹھ بیٹوں کے نام ہیں۔
’’جب مسلمانوں نے یہود کے علمِ کبالا سے استفادہ کر کے جی میٹریا کا علم حاصل کیا تو پھر اس کا قرآنِ مجید کی آیاتِ مبارکہ بلکہ سورتوں پر اطلاق بھی ایک ایسا عمل تھا جو ہمارے جسارت کوش ندرت پسندوں کے لیے مشکل نہ تھا۔چنانچہ انھوں نے اس کا مصحف پاک پر بے دھڑک استعمال کیا۔اس میں سب سے عام جس سے ہرکس و ناکس واقف ہے،’’بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔‘‘ شریف کے لیے ’’786‘‘ کا استعمال ہے،جو خطوط اور ہر قسم کی تحریروں مثلاً کتابوں ‘ مجلّوں اور مقالوں میں بہ شدتِ تمام نظر آتا ہے اور یہ یقین دلایا جاتا ہے کہ ’’786‘‘ واقعی ’’بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔‘‘ شریف کا بدل ہے۔درحقیقت یہ ہرگز ’’بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔‘‘ شریف کا بدل یا مترادف نہیں۔یہ کسی طرح بھی ’’بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔‘‘ کا ہم ’’مضمون و ہم معنی نہیں،بلکہ محض عدد ہے،کیونکہ ’’786‘‘ کا اطلاق تو کسی چیز پر بھی کیا جا سکتا ہے۔مثلاً 786 شراب کے برتن،جڑی بوٹیاں وغیرہ وغیرہ،وہ اچھی ہوں یا بری،حرام ہوں یا حلال،یہ کسی صورت میں بھی بسم اللّٰه کا بدل ہر گز نہیں بن سکتا۔‘‘
تھوڑا آگے چل کر مضمون نگار لکھتے ہیں:
’’جو لوگ ’’786‘‘ کو ’’بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔‘‘ کا بدل قرار دیتے ہیں،وہ ایسی بے ادبی کے مرتکب ہوں تو ہوں،ایک سچا مسلمان کبھی یہ گستاخی نہیں کر سکتا۔ذرا غور کیجیے محمد،محمود،