کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد3) - صفحہ 242
ہوں(تیرے سوا کوئی نجات کی جگہ اور پناہ گاہ نہیں ہے)تو برکت والا اور بلندیوں والا ہے۔میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔‘‘
چوتھے الفاظ:
حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نفلی نماز پڑھنے لگتے تو ’’اَللّٰہُ أَکْبَرُ‘‘ کہنے کے بعد یہ دعا فرماتے تھے:
((وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَالسَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ،اِنَّ صَلَاتيْ وَنُسُکِيْ وَمَحْیَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ،لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الْمَلِکُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ وَبِحَمْدِکَ))[1]
’’میں نے اپنے آپ کو اُس ذات کی طرف متوجہ کیا،جس نے آسمان و زمین کو پیدا فرمایا،یکسو ہو کر اور فرماں بردار ہو کر اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔یقینا میری نماز،میری قربانی اور میری زندگی و موت اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں۔مجھے یہی حکم دیا گیا ہے اور میں اوّلین مسلمان ہوں۔اے اللہ!تو بادشاہ ہے،تیرے سوا کوئی معبودِ حقیقی نہیں،تُو پاک ہے،میں تیری تعریف کرتا ہوں۔‘‘
پانچویں الفاظ:
پانچویں دعا و ثنا یوں مروی ہے:
((وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ‘ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ‘لَا شَرِیْکَ لَہٗ‘ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ‘ اَللّٰہُمَّ اہْدِنِیْ لِأَحْسَنِ الْاَخْلَاقِ وَاَحْسَنِ الْاَعْمَالِ وَلَا یَہْدِیْ لِأَحْسَنِہَا اِلاَّ اَنْتَ وَقِنِیْ سَیِّیَٔ الْاَخْلَاقِ وَالْاَعْمَالِ لَا یَقِیْ سَیِّئَہَا اِلاَّ اَنْتَ))[2]
[1] صحیح مسلم بحوالہ التعلیقات السلفیۃ علی سنن النسائي(1/ 107)المشکاۃ(1/ 260،261)
[2] سنن النسائي(1/ 1/ 106)علامہ البانی نے صفۃ الصلاۃ(ص: 47)میں اسے صحیح کہا ہے۔