کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد2) - صفحہ 79
ترکِ نماز کا انجام حدیث شریف کے آئینے میں قرآنی آیات کی طرح نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کثرت سے ایسے ارشادات بھی مروی ہیں،جن میں نماز نہ پڑھنے والوں کو سخت وعید سنائی گئی ہے اور ان کا انجام بتایا گیا ہے،مثلاً: 1۔ صحیح مسلم،سنن ابو داود،ابن ماجہ،ترمذی اور مسندِ احمد میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: {بَیْنَ الرَّجُلِ وَبَیْنَ الْکُفْرِ،تَرْکُ الصَّلَاۃِ}[1] ’’بندۂ مومن اور کفر کے مابین ترکِ نماز(کا فرق)ہے۔‘‘ صحیح مسلم کے الفاظ ہیں: {بَیْنَ الرَّجُلِ وَبَیْنَ الشِّرْکِ وَالْکُفْرِ،تَرْکُ الصَّلَاۃِ}[2] ’’بندۂ مومن اور شرک و کفر کے مابین حد فاصل ترکِ نماز ہے۔‘‘ 2۔ ایسے ہی سنن اربعہ،صحیح ابن حبان،مستدرکِ حاکم اور مسندِ احمد میں حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: {اَلْعَھْدُ الَّذِيْ بَیْنَنَا وَبَیْنَھُمْ،اَلصَّلَاۃَ،فَمَنْ تَرَکَھَا فَقَدْ کَفَرَ}[3]
[1] الصلاۃ وتحقیقہ (ص: 46) المنتقیٰ مع النیل (1/ 1/ 291) صحیح سنن أبي داود،رقم الحدیث (3912) صحیح سنن الترمذي،رقم الحدیث (2112) سنن ابن ماجہ،رقم الحدیث (1078) صحیح سنن النسائي،رقم الحدیث (450) صحیح الترغیب،رقم الحدیث (563) [2] مختصر صحیح مسلم للمنذري،رقم الحدیث (204) [3] صحیح الجامع (2/ 3/ 64) المنتقیٰ مع النیل (1/ 1/ 293) عن بریدہ،صحیح سنن الترمذي،رقم الحدیث (2113) سنن ابن ماجہ،رقم الحدیث (1079) صحیح سنن النسائي،رقم الحدیث (449)ç çصحیح ابن حبان،الموارد،رقم الحدیث (255) صحیح الترغیب،رقم الحدیث (563) مصابیح السنۃ،رقم الحدیث (401)