کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد2) - صفحہ 75
کو اس کی حکومت نے عدمِ پابندی پر برانگیختہ کیا تو اس کا انجام(اپنے وقت کے بہت بڑے حاکم)فرعون کے ساتھ ہوگا اور اگر کسی کو اس کی وزارت(و ملازمتِ علیا)نے نماز پر پابندی سے باز رکھا تو اس کا انجام(فرعون کے وزیر و افسرِ اعلیٰ)ہامان کے ساتھ ہوگا اور اگر کسی کو اس کی وسیع تجارت و بزنس یعنی کھلے کاروبار نے نماز کی پابندی نہ کرنے دی تو اس کا حشر(کفارِ مکہ کے بڑے تاجر)ابیّ بن خلف کے ساتھ ہوگا۔[1]
[1] کتاب الصلاۃ لابن قیم (ص: 46،47)