کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد2) - صفحہ 43
5 مسجدِ ضرار: 7۔ ﴿وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّ کُفْرًا وَّ تَفْرِیْقًام بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ مِنْ قَبْلُ وَ لَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَآ اِلَّا الْحُسْنٰی وَ اللّٰہُ یَشْھَدُ اِنَّھُمْ لَکٰذِبُوْنَ﴾[التوبۃ:107] ’’اور کچھ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ایک مسجد بنائی،اس غرض کے لیے کہ(دعوتِ حق کو)نقصان پہنچائیں اور اس میں(بندگی کے بجائے)کفر کریں اور اہلِ ایمان میں پھوٹ ڈالیں اور(بہ ظاہر اس عبادت گاہ کو)اس شخص کے لیے کمین گاہ بنائیں،جو اس سے پہلے اﷲ اور اس کے رسول کے خلاف برسرِ پیکار ہوچکا ہے،وہ ضرور قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ ہمارا ارادہ تو بھلائی کے سوا کسی دوسری چیز کا نہ تھا،مگر اﷲ گواہ ہے کہ وہ قطعی جھوٹے ہیں۔‘‘