کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد2) - صفحہ 36
’’اے مریم! اپنے رب کے حضور عاجزی سے کھڑی ہو اور سجدہ کر اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر۔‘‘
6 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو وصیتِ الٰہی:
﴿وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوۃِ وَ الزَّکٰوۃِ مَا دُمْتُ حَیًّا﴾[مریم:31]
’’اور(میرے رب نے)مجھے نماز و زکات کی وصیت فرمائی ہے کہ تاحینِ حیات ان کی پابندی کروں۔‘‘
7 حضرت زکریا علیہ السلام کی نماز:
﴿فَنَادَتْہُ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَ ھُوَ قَآئِمٌ یُّصَلِّیْ فِی الْمِحْرَابِ﴾[آل عمران:39]
’’فرشتوں نے انھیں(زکریا)کو اُس وقت پکارا جبکہ وہ محراب میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔‘‘
8 حضرت لقمان علیہ السلام کی وصیت:
﴿یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ وَاْمُرْ بِالْمَعْروْفِ وَانْہَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَاصْبِرْ عَلٰی مَآ اَصَابَکَ اِنَّ ذٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ﴾[لقمان:17]
’’اے میرے بیٹے! نماز قائم کر اور نیکی کا حکم دے اور بُرائی سے روک اور(اس راہ میں)جو مشکلات آئیں،ان پر صبر کر،بے شک یہ بڑی عزیمت و ہمت کے کاموں میں سے ہے۔‘‘
9 شریعتِ اسلامیہ اور نبی علیہ السلام کو حکمِ الٰہی:
﴿وَاْمُرْ اَھْلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْھَا﴾[طٰہٰ:132]
’’اور آپ اپنے اہلِ خانہ(اور امت)کو نماز کا حکم دیجیے اور خود بھی اس پر قائم رہیے۔‘‘
3۔ترکِ نماز کا انجام،قرآن کریم میں
1۔﴿فَاِنْ تَابُوْا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّکٰوۃَ فَاِخْوَانُکُمْ فِی الدِّیْنِ﴾
[التوبۃ:11]
’’پھر اگر یہ لوگ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکات ادا کریں تو یہ تمھارے دینی بھائی