کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد2) - صفحہ 30
اور نفاس کے ضروری احکام،اوقاتِ نماز اور فضیلتِ جماعت پر مشتمل جلد اول آپ کے سامنے پیش کی جا چکی ہے۔جبکہ جلد دوم میں فضائلِ نماز،تارکِ نماز کا انجام،اذان و اقامت،ستر پوشی و لباس،عام احکامِ حجاب و پردہ اور مساجد کے احکام و مسائل کی تفصیلات آگئی ہیں۔
جلد اول کی طرح ہی اس جلد دوم کی ترتیب و تبییض بھی ہمارے فاضل دوست جناب حافظ ارشاد الحق صاحب(فاضل مدینہ یونیورسٹی،مقیم الزید،شارجہ)کی مرہونِ منت ہے۔فَجَزَاھُمُ اللّٰہُ فِي الدَّارَیْنِ خَیْراً۔
اس کتاب(جلد دوم)کی طباعت میں ہمارے ارادے کے خلاف قدرے تاخیر ہو گئی ہے۔﴿وَلِکُلِّ أَجَلٍ کِتَابٌ﴾جس کی ایک وجہ دراصل متحدہ عرب امارات سے نقل مکانی کر کے ہمارا سعودی عرب میں آجانا بھی ہے،اس دَوران میں ہم کچھ عرصے تک نہ تو کوئی علمی کام کر سکے اور نہ معاونین احباب سے پہلا سا رابطہ رکھ سکے۔بہر حال چونکہ اﷲ کی طرف سے ہر کام کا وقت مقرر ہے،لہٰذا یہ تاخیر ہونا ہی تھی۔اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سعودی عرب میں بھی ہمیں اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے،ہم پر اپنی برکات کا نزول جاری رکھے،ہم سے اپنے دین کی خدمت لیتا رہے اور اسے شرفِ قبولیت سے بھی نوازے۔آمین
تمام قارئینِ کرام سے بھی درخواست ہے کہ اپنی نیک دعاؤں میں مولف و مرتب اور تمام معاونین کو بھی شامل فرمائیں کہ اﷲ تعالیٰ ہم سب کی اس خدمت کو قبول فرمائے،اس کتاب کو تمام قارئین و سامعین کے لیے مفید بنائے اور اس کی باقی جلدوں کی تکمیل و اشاعت کا سامان پیدا فرمائے۔آمین یا الٰہ العالمین [1]
والسلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
ابو عمران محمد منیر قمر سیالکوٹی
ترجمان سپریم کورٹ۔الخبر
و داعیہ متعاون مراکز دعوت و ارشاد
الدمام،الظہران،الراکہ،الخبر
[1] یہاں طبع اول کے مقدمہ ہی کو معمولی ترمیم و اضافہ کر کے شاملِ اشاعت کر دیا گیا ہے۔[ابو عدنان،الخبر] (2؍ ربیع الاول 1436ھ = 24؍ دسمبر 2014ء)