کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد1) - صفحہ 29
حرفِ آغاز
إِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ،نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنفُسِنَا وَ سَیِّئاَتِ اَعْمَالِنَا،مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ،وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ اَن لَّا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ۔
﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴾[آل عمران: 102]
﴿یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ خَلَقَ مِنْھَا زَوْجَھَا وَ بَثَّ مِنْھُمَا رِجَالًا کَثِیْرًا وَّ نِسَآئً وَ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآئَ لُوْنَ بِہٖ وَ الْاَرْحَامَ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًا﴾[النساء: 1]
﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًا یُّصْلِحْ لَکُمْ اَعْمَالَـــکُمْ وَ یَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا﴾[الأحزاب: 70،71] أَمَّا بَعْدُ:
معزز قارئین!السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ کی توفیق و عنایت اور اس کے فضل وکرم سے عرصہ پانچ سال کے دوران میں ہم نے مختلف مواقع کی جملہ سات سو چھیاسی(786) نشستوں میں ریڈیو متحدہ عرب امارات،ام القیوین کی اردو سروس سے ’’نماز‘‘ کے احکام و مسائل اور اس کے متعلقات کے بارے میں تفصیلات جو مسائل و احکام طہارت یا اوقاتِ نماز اور نمازِ باجماعت سے متعلق ہیں،اس پہلی جلد میں پیش کی ہیں اور دوسری تیسری جلد بھی اس کے ساتھ ہی زیرِ طباعت ہے۔اس طرح ’’مسائل و احکامِ نماز‘‘ سے متعلقہ تمام ضروری تفصیلات جو ریڈیو سے نشر ہوئیں،وہ ایسی ہی کئی جلدوں میں مرتب ہو کر آپ کے سامنے