کتاب: فقہ الصلاۃ (نماز نبوی مدلل)(جلد1) - صفحہ 153
حلال جانورں کا پیشاب و پاخانہ پاک ہے،اس لیے کہ عموم بلویٰ سے محفوظ نہیں رہا جا سکتا۔ ان تفصیلات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جو لوگ گایوں،بھینسوں،بھیڑوں،بکریوں اور اونٹوں کو چراتے ہیں اور ان کا دودھ دوھتے ہیں،اس دوران میں اگر ان کے کپڑوں یا بدن پر پیشاب کے چھینٹے پڑجائیں تو اس میں کو ئی حرج نہیں،وہ ان کپڑوں میں اطمینان کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں۔ہاں اگر گوبر وغیرہ زیادہ لگ جائے تو اسے دھو لینا ہی بہتر اور افضل ہے،کیوں کہ کلی طہارت کی اپنی ایک اہمیت ہے۔