کتاب: فقہ السنہ - صفحہ 36
قائلین کے لیے اس کی دلیل نہیں دیکھی۔‘‘
۱۱۔ جلالہ:
جلالہ پر سواری ، اس کا گوشت کھانے اور دودھ پینے کی ممانعت وارد ہوئی ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جلالہ کا دودھ پینے سے منع فرمایا۔‘‘ رواہ الخمسۃ إلا ابن ماجہ۔ اور امام ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جلالہ پر سواری سے منع فرمایا۔‘‘ رواہ ابو داؤد۔ عمرو بن شعیب اپنے باپ اور ان کے باپ شعیب اپنے دادا رضی اللہ عنہم سے بیان کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھریلو گدھے کے گوشت اور جلالہ کی سواری اور اس کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔‘‘ رواہ احمد والنسائی وابو داؤد۔ جلالہ اس جانور کو کہا جاتا ہے جو گندگی کھاتا ہے حتی کہ اس کی بو بدل جائے۔ وہ اونٹ، گائے، بکری، مرغی اور بطخ وغیرہ کوئی بھی ہو۔ تو اگر اسے گندگی سے طویل عرصہ روکا جائے اور اسے پاک چارا ڈالا جائے اور اس کا گوشت پاک ہوجائے۔ اور اس سے جلالہ کا نام ختم ہوجائے تو وہ حلال ہوجائے گا۔ کیونکہ ممانعت کی وجہ اس کا بدلنا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔
۱۲۔ شراب:
یہ جمہور علماء کے نزدیک نجس ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَo﴾ (المائدہ:۹۰)
’’ یہ شراب اور جوا اور یہ آستانے اور پانسے، یہ سب گندے شیطانی کام ہیں ، ان سے پرہیز کرو، امید ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی ۔‘‘
ایک گروہ اس کے پاک ہونے کا قائل ہے۔ اور انھوں نے آیت میں رجس سے مراد معنوی نجاست لی ہے۔ کیونکہ لفظ ’’رجس‘‘ خمر اور جن کا اس پر عطف ہے کی خبر ہے۔ اور ان