کتاب: فقہ السنہ - صفحہ 18
نفس میں بھی یہاں تک کہ اِن پر یہ بات کھل جائے گی کہ یہ قرآن واقعی برحق ہے کیا یہ بات کافی نہیں ہے کہ تیرا رب ہر چیز کا شاہد ہے؟ ‘‘
مشقی سوالات
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیجئے:
٭ تقلید دینی و دنیاوی ترقی میں رکاوٹ ہے؟ وضاحت کیجئے۔
٭ ہمارے ہاں آج بھی وہ تینوں روئیے پائے جاتے ہیں ، جن کا ذکر مصنف نے کیا ہے۔ یعنی جامد اور متاثرین اور مصلحین۔ ان دونوں کی خصوصیات بیان کیجئے اور اپنی شخصیت کا جائزہ لیجئے۔
٭ اسلام آفاقی دین ہے۔ عقلی اور نقلی دلائل سے وضاحت کیجئے۔
٭ مقاصد خمسہ کی تین تین مثالوں سے وضاحت کیجئے۔
٭ اسلامی احکام کی غرض تزکیہ نفس ہے۔ وضاحت کیجئے۔
٭ اسلام کے کوئی سے تین قواعد عامہ بیان کیجئے۔
٭ تنخواہ دار علماء کی نفسیات بیان کیجئے۔ اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لیے کوئی لائحہ عمل تجویز کیجئے کہ آپ دین اور دنیا محفوظ ہوں ۔
٭٭٭