کتاب: فقہ السنہ - صفحہ 1
کتاب: فقہ السنہ
مصنف: سید سابق
پبلیشر: مکتبہ سلفیہ
ترجمہ:
المؤلف
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الْاَوَّلِیْنَ وَالْآخِرِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَمَنِ اہْتَدَی بِہَدَیْہِ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْن
اس کتاب میں فقہ اسلامی کے کئی ایک مسائل مع دلائل بیان کئے گئے ہیں ، یہ دلائل کتاب مبین، صحیح حدیث اور اجماعِ امت سے مہیا کئے گئے ہیں ۔ ان مسائل کو سہل و آسان انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اور جن مسائل کی ایک مسلمان کو ضرورت ہوتی ہے، انہیں شرح و بسط کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، البتہ اختلاف کو ذکر کرنے سے اجتناب کیا گیا ہے۔ ہاں جہاں اس کو ذکر کرنا درست ہو، وہاں ہم اس کی طرف اشارہ کردیں گے۔
اس طرح یہ کتاب اس فقہ اسلامی کی صحیح صورت دیتی ہے، کہ جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا۔ اور فقہ اسلامی اللہ اور اس کے رسول کے متعلق سمجھ بوجھ کا راستہ کھولنے کے ساتھ ساتھ انہیں کتاب و سنت پر جمع کرتی ہے۔ اور یہ اختلاف اور مسالک پر تعصب والی بدعت کا کام تمام کرتی ہے، جس طرح یہ اس فضول بات پر فیصلہ کن ہے کہ اجتہاد کا دروازہ بند ہوگیا ہے۔
اس سعی و کوشش سے ہمارا ارادہ اپنے بھائیوں اور دین کی خدمت کا ہے۔ اور ہم اللہ تعالیٰ سے سؤال کرتے ہیں کہ اس سے نفع اٹھایا جائے۔ اور ہمارے کام کو خالص اپنی رضا کے لیے بنا دیے۔ وہ ہمیں کافی ہے اور اچھا کارساز ہے۔
قاہرہ، 15 شعبان 1365 ھ
٭٭٭