کتاب: فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات - صفحہ 8
اپنی ماہیت، اہمیت، ضوابط، وسائل، رکاوٹوں کے بیان کے لحاظ سے ہے۔
4۔ ((الأمن الفکری)) کی ترویج و اشاعت کے لیے شریعت کے اہم ترین کردار کی وضاحت اس اہم ترین میدان میں تمام تر وسائل اور عوامل کے استعمال کو بروئے کار لانے کے پیش نظر۔
5۔ یہ موضوع ایسے وقت میں بیان کیا جا رہا ہے۔ جبک فکری انحراف اور اس کے عوامل کی کثرت ہے۔ شاید کہ امت کے لیے ((الأمن الفکری)) کی ترویج میں اہم ترین قدم ثابت ہو۔
یہ چند اہم وجوہات میں جن کی بنیاد پر میں نے اس موضوع کو لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منہج البحث:
میں نے اس موضوع کو لکھنے میں تمام علمی تقاضوں کو پورا کیا ہے۔ جیسا کہ آیات کریمہ کا حوالہ، احادیث کی تخریج، حالاتِ زندگی اور معتبر ترین مراجع سے استفادہ وغیرہ ۔ اس میں درج ذیل امور کا اہتمام کیا گیا ہے:
1۔ علمی مواد کو جمع کرنا اور اس کی اہمیت اور تسلسل کے پیش نظر اس کو پورے غور و فکر سے ترتیب دینا۔
2۔ ((الأمن الفکری)) سے متعلقہ اہم ترین امور کا ذکر۔
3۔ علمی مادہ کی توثیق، مصادر کا ذکر اور اقتباسات کو منہج علمی کے انداز سے نقل کرنا۔
4۔ علمی توثیق کے لیے بحث علمی جس چیز کی محتاج ہے اس کا اہتمام یعنی معتبر کتب کی طرف رجوع۔
5۔ آیات کا حوالہ سورت کے نام اور آیت نمبر کے ذریعے ذکر کیا گیا ہے۔
6۔ احادیث اور آثار کو میں نے اصل کتب سے نقل کیا ہے۔
7۔ غیر مشہور لوگوں کا ترجمہ (تعارف) میں نے اختصار کے ساتھ کیا ہے۔
8۔ میں نے بحث کو مختلف فہارس کے ذریعے مزین کیا ہے۔