کتاب: فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات - صفحہ 29
غلو، تکفیر، خودکش حملوں ، شدت پسندی اور دہشت گردی کو اپنا لیا ہے۔
دوسری طرف آزادی رائے کے نام پر گھڑی جانے والی اصطلاحات کی روک تھام کی کوشش کرنا تاکہ آزادی رائے آزادی کفر نہ بن جائے۔ بے ضابطہ سوچوں کو لگام دینا، ثقافت اور دانشوری کو تبدیلی سے روکنا، لادینیت اور مغربی تہذیب کا راستہ بند کرنا۔ غیروں کی اصطلاحات کو اپنانے کا سدباب کرنا تاکہ ہماری روشن ثقافت متاثر نہ ہو۔
یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ حتیٰ کہ لوگوں کی زندگی فکری امن اور وراثتی اجاگر ہو سکے۔