کتاب: فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات - صفحہ 19
تیسری بحث: شریعت کے مصادر شریعت کے مصادر دو قسم کے ہیں : (ا)… وہ مصادر جن پر اتفاق ہے: 1۔ قرآن کریم 2۔ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم 3۔ اجماع 4۔ قیاس (ب)… وہ جن میں اختلاف ہے: 1۔ صحابی کا مذہب 2۔ استصحاب 3۔ استحسان 4۔ مصالح مرسلۃ 5۔ عرف 6۔ استقراء 7۔ اجماع اہل مدینہ اس کے علاوہ بھی کچھ مصادر ہیں جن کو یہاں ذکر کرنا مناسب نہیں ۔ وہ کتب میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔ [1]
[1] دیکھئے: الموافقات: 41/3۔ شرح تنقیح الفصول، ص: 445۔ الإحکام للآمدی: 108/1۔ التمہید لأبی الخطاب: 18/1۔ ارشاد الفحول الشوکانی، ص: 236۔