کتاب: فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات - صفحہ 16
صالحین تھے۔‘‘ [1]
بعض متاخرین نے شریعت کی تعریف یوں کی ہے کہ:
’’شریعت اسلامیہ ان اعتقادی و عملی امر و احکام کا مجموعہ ہے جن کو اسلام نے معاشرہ کی اصلاح کے لیے اپنے ماننے والوں پر واجب قرار دیا ہے۔‘‘ [2]
بعض لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ:
شریعت اسلامیہ کی اصطلاحی تعریف یہ ہے کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے عقائد، عبادات، اخلاق، معاملات اور تمام شعبہ ہائے زندگی کو ترتیب سے چلانے کے لیے مشروع قرار دیا ہے۔ تاکہ وہ دنیا اور آخرت میں سعادت کی زندگی گزار سکیں ۔‘‘ [3]
[1] مجموع الفتاویٰ: 308/19۔
[2] المدخل الفقہی العام، مصطفی احمد الزرقاء: 30/1۔
[3] تاریخ التشریح والفقہ فی الاسلام، ص: 15۔