کتاب: فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات - صفحہ 13
پہلی بحث: شریعت کی لغوی اور اصطلاحی تعریف (ا) لغوی تعریف: الشرعۃ یا الشریعۃ لفظ عربوں کے ہاں پانی کے چشمہ یا پانی کے منبع کو کہتے ہیں جہاں لوگ پانی پینے کے لیے آتے ہوں ۔ بعض اوقات اپنے جانوروں کو بھی پانی پلانے کے لیے لاتے ہیں ۔ عرب شریعہ اسے چشمہ کو کہتے ہیں جس سے پانی ختم نہ ہوتا ہو اور یہ ایسا پانی ہو جو پاک ہو اور خود بخود چلتا ہو اس کے لیے رسی وغیرہ استعمال نہ کرتی پڑتی ہو۔ اگر پانی آسمان سے اترے اور بارش کا پانی ہو تو اسے ’’الکرع‘‘ کہتے ہیں ۔ لسان العرب میں ہے کہ: ’’الشریعہ، الشراع اور المشرع اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں سے پانی نیچے کی طرف بہتا ہو۔‘‘ [1] ’’عربوں کے ہاں الشریعۃ اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں سے پانی نکلتا ہو اور لوگ وہاں سے پیتے ہوں ۔‘‘ [2] گویا ہر غور و فکر کرنے والے شخص کو پتہ چلے گا کہ لفظ الشریعہ کے دو لغوی معانی ہیں : (1)… پانی کا چشمہ۔ (2)… سیدھا راستہ۔ [3]
[1] لسان العرب، دیکھئے: (شرع) کی تشریح۔ [2] تاج العروس، باب العین، فصل شین۔ [3] دیکھئے: الشریعۃ الإسلامیۃ تاریخہا ونظریۃ الملکیۃ والعقود، ص: 27 ۔ 28۔ اور المدخل لدراسۃ الشریعۃ الإسلامیۃ، ص: 10۔