کتاب: فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات - صفحہ 11
یہ اہم ترین امور ہیں جن کو بنیاد بنا کر میں نے بحث لکھی ہے۔ مجھے کمال کا دعویٰ نہیں بلکہ بشری تقاضوں کے پیش نظر یہ ایک ناقص سی کوشش ہے، ویسے بھی یہ بحث جلدی اور شدید مصروفیت میں لکھی گئی ہے۔ مگر یہ مخلصانہ جذبات، دل کی باتیں اور غیرت مندانہ الفاظ میں جو موجودہ زمانہ کے ایک اہم ترین مسئلہ پر پیش کیے گئے ہیں ۔ جن خطرناک حالات سے آج ہم اور ہمارا معاشرہ گزر رہا ہے ان میں اس کا بیان انتہائی ضروری ہے۔ آخر میں ،میں اللہ جل جلالہ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس کی توفیق شامل حال ہے اور پھر اپنے حکمرانوں کا کہ جن کی کوششوں سے ہمارے ہاں امن کی دولت قائم ہے۔ خاصا طور پر امن فکری کا وجود ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہماری کوششوں میں برکت دے اور ہمیں اسباب سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے اور اللہ تعالیٰ ہمارے ملکوں کو فتنہ پرور اور شر انگریزوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔ بے شک وہ جواد اور کریم ہے۔ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدًا وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ۔ ****