کتاب: فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے - صفحہ 27
یہی وہ اسباب ہیں جن کی بنا پر میں نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے شیخ الاسلام کی تصانیف کے اردو ترجمے کا کام اپنے ذمے لیا ہے۔
صراط مستقیم
’’صراط مستقیم‘‘ شیخ الاسلام رحمہ اللہ کی جلیل القدر کتاب ’’اقتضاء الصراط المستقیم فی مخالفۃ أصحاب الجحیم‘‘کااختصار ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ مذکورہ جرمن اسکالر بھی،جو بالکل غیر جانبدار ہے، اس کی تعریف کرتے ہوئے لکھتا ہے:
’’ابن تیمیہ ( رحمہ اللہ ) کی یہ کتاب مسلمانوں کی زندگی کے وہ تمام پہلو بڑی خوبی سے روزِروشن کی طرح ظاہر کردیتی ہے جو مشرکانہ وبت پرستانہ ہیں۔‘‘[1]
’’صراط مستقیم‘‘ میں میں نے اس کتاب کے وہ مباحث جمع کردیے ہیں جو عصر حاضر میں مسلمانوں کے لیے ضرو ری ہیں۔ یہ مباحث اصل کتاب میں نہایت مفصل موجود ہیں اور یہاں دیباچے میں کسی مزید تشریح کے محتاج نہیں۔ لیکن اصولاً تنبیہ ضروری ہے۔
کفار کی عیدیں
شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے ثابت کردیاہے کہ کفار کی عیدوں، تہواروں اور میلوں میں مسلمانوں کی شرکت کسی حیثیت سے بھی روا اور جائز نہیں مگر اس سے غلط فہمی میں نہیں پڑنا چاہیے۔ اس حکم میں وہ تقریبات داخل نہیں ہیں جو مسلمانوں اور غیر مسلموں کے مشترک وطنی مصائب یا مسرتوں کی یادگار کے طور پر منائی جاتی ہیں۔ ان تقریبات اور محافل کادینی عقائد سے کوئی تعلق
[1] Contribution to the History of Civilization