کتاب: فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے - صفحہ 17
کتاب: فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے
مصنف: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
پبلیشر: دار السلام
ترجمہ: مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی
عرض ناشر
قرآن وسنت کی خالص تعلیمات کی اشاعت دارالسلام کا مطمح نظر ہے، اس لیے کسی بھی کتاب کو شائع کرنے سے قبل میں یہ اطمینانِ قلب حاصل کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس میں دینِ اسلام کی خدمت اور امت محمدیہ کی فلاح کا تناسب کس قدر رہے گا۔ یہی میرا پیمانۂ اشاعت اور یہی نصب العین ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! جس قدر کتب شائع کرنے کی سعادت، اللہ تعالیٰ نے بخشی ہے، شرح صدر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اپنے نصب العین اور مطمح نظر سے سرمو انحراف نہیں کیا اور اس بات کی گواہی مجھے اپنی کتب کی اکنافِ عالم میں طلب سے ملتی رہتی ہے۔
زیر نظر کتاب امام احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب ’’اقتضاء الصراط المستقیم‘‘ کا ترجمہ و تلخیص ہے جو مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی رحمہ اللہ کی کاوش ہے۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ساتویں صدی ہجری کے عظیم مجدد تھے۔ یہ وہ دور تھا جب دین کی راہیں شرک وبدعات کی تاریکیوں میں گم ہونے لگی تھیں اور معاشرے میں فواحش ومنکرات کا زور تھا۔ صوفیوں نے قرآن وحدیث کو تبرک حاصل کرنے تک محدود کردیا تھا اور سارے کا سارا دین قبروں کی زیارت، ان کے ساتھ عقیدت وا حترام اور چڑھاوے چڑھانے تک محدود ہوگیا تھا۔ عرسوں اور میلوں ٹھیلوں کو دین کا حصہ بنادیا گیا تھا۔ غیر مسلموں کے