کتاب: فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے - صفحہ 105
یہ مسئلہ بہت تفصیل طلب ہے۔ اسباب کا بیان شرح وبسط کا محتاج ہے جس کا یہاں موقع نہیں۔ ان شاء اللہ میں کسی دوسری جگہ اس پر بحث کروں گا، لیکن آدمی پر جو کچھ فرض ہے وہ یہی ہے کہ اسی ہدایت پر عمل کرے جسے دے کر اللہ نے پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور ہر شخص یہ یقین رکھے کہ دنیا وآخرت کی بھلائی اسی میں ہے۔